چین جانے والوں کا استقبال روبوٹ کریں گی

منگل اکتوبر 17:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) چین جانے والوں کا استقبال اب انسان نہیں بلکہ حیران کن طور پر روبوٹ کریں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چین نے ایک ایئرپورٹ کے بعد اب اپنی تین بندرگاہوں پر بھی مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ بطور کسٹم آفیسر تعینات کر دیئے ہیں۔ یہ روبوٹ چینی صوبے گوانگ ڈونگ کی بندرگاہوں پر متعین کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گونگ بی بندرگاہ کے ڈائریکٹر کسٹمز ڑآ من کا کہنا ہے کہ ’’یہ روبوٹ مشکوک افراد کی تلاش کی صلاحیت کے حامل ہیں اور کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھ کر الارم بجا دیا کریں گے۔

(جاری ہے)

ان میں انسانی چہرے کی شناخت کرنے صلاحیت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ کسٹمز ڈیٹا بیس کی بنیاد پر یہ روبوٹس آنے والے لوگوں کو انگریزی٬ جاپانی٬ مینڈرین اور کینٹونیز سمیت 28 زبانوں میں سوالات کے جوابات بھی دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ بعض ایسے مخصوص مسائل ہیں جو یہ روبوٹ حل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں ہم روبوٹس کو اپنی کسٹمر سروس لاٹ لائن سے بھی منسلک کر دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین نے گوانگ ڈونگ کے مصروف ترین ایئرپورٹس پر سکیورٹی کے لیے بھی روبوٹس تعینات کیے تھے جو بخوبی کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :