ہیتھ سٹریک زمبابوین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر ہو گئی

ڈیوواٹمور کی جگہ لیں گے ٬2019ء میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے خصوصی ٹاسک دیدیا

منگل اکتوبر 17:38

ہیتھ سٹریک زمبابوین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر ہو گئی
ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) سابق زمبابوین کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر ہیتھ سٹریک ملکی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر ہو گئی, انہیں ڈیوواٹمور کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہی, واٹمور کو رواں سال جون میں زمبابوین ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سابق زمبابوین کرکٹر اینڈی بلگناٹ اور جنوبی افریقہ کے پیٹرکرسٹن بھی کوچ کے عہدے کے امیدوار تھے تاہم سٹریک کو دونوں پر ترجیح دی گئی۔ہیتھ سٹریک کو 2019ء میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے خصوصی ٹاسک دیدیا گیا اس کے علاوہ انہیں آئی پی ایل میں گجرات لائنز کی بائولنگ کوچنگ جاری رکھنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :