ویٹوری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

کین ولیمسن زیادہ ٹیسٹ رنز بنانیوالے ساتویں کیوی بلے باز بن گئی

منگل اکتوبر 17:44

ویٹوری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
انڈور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن پلیئر ڈینئل ویٹوری کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا, اس کے ساتھ ہی وہ ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے ساتویں بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

ولیمسن نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا, ویٹوری نے 4523 رنز بنا رکھے تھے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کاریکارڈ فلیمنگ کے پاس ہے جنہوں نے جنہوں نے 7172رنز بنا رکھے ہیں ۔