پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کل شروع ہو گا

پاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس جاری, کھلاڑی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے پرعزم

منگل اکتوبر 17:44

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کل شروع ہو ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا اور تاریخی ڈے اینڈ نائٹ میچ جمعرات سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ کھیل کر تاریخ رقم کر لیں گی اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہو گا, گزشتہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ میچ میں شرکت کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

(جاری ہے)

تاریخی ٹیسٹ کی تیاری کے حوالے سے پاکستانی کھلاڑی بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں, مصباح الحق الیون ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہے دوسری جانب کالی آندھی بھی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی ہزیمت کو کم کرنے کیلئے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کیلئے بھرپور ٹریکٹس جاری رکھے ہوئے ہے اس لئے ٹیسٹ میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے واضح رہے کہ گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :