Live Updates

رائے ونڈ احتجاج کی ناکامی کے بعد عمران خان کو تحریک انصاف کی چئیر مین شپ سے مستعفی ہوجانا چاہیے٬ آزاد علی تبسم

منگل 11 اکتوبر 2016 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ رائے ونڈ احتجاج کی ناکامی کے بعد عمران خان کو تحریک انصاف کی چئیر مین شپ سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو وہ پارٹی قیادت کسی اور کے حوالے کردیں۔عمران خان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر ہوچکا ہے اور اب ان کی سیاست پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران کے وزیراعظم بنے کے بیان سے ان کے دھرنے کی اصلیت واضح ہوگئی ہے ٬عمران خان کا دھرنا صرف ان کے وزیراعظم نہ بنے پر قوم سے بدلہ لینے کی کوشش ہے ٬اب تک اس دھرنے میں کرائے کے لوگ لا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں٬کرائے کے لوگ بھی اب عمران خان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں پاکستان کے مختلف اضلاع سے لائے گئے یہ لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے ہم سے جھوٹ بولا ہے ٬ہمیں تین دن کے پیسے دئیے گئے ہیں اور اب ہمیں یہاں قید کرلیا گیا ہے ٬انہوں نے کہاکہ عمران خان پر پوری قوم نے عدم اعتماد کردیا ہے ٬عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ٬وہ کیسے سیاستدان ہیں جو پارلیمنٹ کے خلاف بول رہے ہیں ٬پارلیمنٹ کے بولنے والا شخص سیاستدان نہیں ہوسکتا ٬عمران خان سے پوری قوم پارٹی کی چیئر مین شپ چھوڑنے کا مطالبہ کررہی ہے اور عمران خان قوم کے مطالبہ پر غور کریں اور اب یہ چیئر مین شپ چھوڑکر قوم پر احسان کریں٬وہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کریں سیاست ان کے بس میں نہیں ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات