سرگودھا٬ پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونیوالے دونوں مزدور سپرد خاک

منگل 11 اکتوبر 2016 17:20

حیدر آباد ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے دونوں مزدوروں کو سپرد خاک کر دیا گیا٬ پہاڑی پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر مزدوروں کا احتجاج٬ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ٬ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی چک 126 جنوبی کے مقام پر مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ گرا جس تلے وہ دب گئے٬ جس کے نتیجہ میں دو مزدور فرنزیب٬ اور رحمت الله جاں بحق٬ گلزار سمیت تین مزدور زخمی ہو گئے تھے٬ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات اور چنیوٹ سے تھا٬ جن کی میتیں پولیس نے ان کے حوالے کی٬ جس کے بعد ان کی آبائی گائوں کے قبرستانوں میں تدفین کر دی گئی٬ دوسری جانب مزدوروں کا کہنا ہے کہ پہاڑی مالکان کی طرف سے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث آئے روز مزدوروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے٬ اب تک سینکڑوں مزدور اسی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں٬ حکومت کی طرف سے مانیٹرنگ کیلئے قائم کیے جانے والے ادارے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں٬ فوری طور پر حفاظتی انتظامات کیے جائیں تا کہ مزدوروں کی ہلاکت کا سلسلہ رک سکے۔

متعلقہ عنوان :