سرگودھا٬ یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ

منگل 11 اکتوبر 2016 17:20

حیدر آباد ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی٬ کسی بھی شخص کو تلاشی کے بغیر جلوسوں اور مجالس میں شامل ہونے کی اجازت نہ ہو گی٬ سرگودھا ریجن کے دریائے٬ سرحدی علاقے سیل کرنے کا حکم٬ تفصیلات کے مطابق 10 محرم الحرام کو ممکنہ خدشات کے پیش نظر ضلع سرگودھا کے علاوہ میانوالی٬ خوشاب و بھکر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی٬ موٹر سائیکل و ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی اور متعدد علاقوں میں ٹیلیفون٬ موبائل سروس بند رہے گی٬ ڈی آئی جی سرگودھا ریجن ذوالفقار حمید کے مطابق پولیس کو چوکس اور الرٹ کر دیا گیا ہے٬ فوج کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں٬ کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی پلان کو مؤثر طریقے سے تشکیل دے کر عملدرآمد کیا جا رہا ہے٬ میانوالی اور بھکر کے کئی علاقے جو دریائی٬ سرحدی علاقوں میں پوسٹیں ہیں ان پر کرفیو کا سماں ہو گا٬ اور انکو سیل کر کے آنے جانے والوں کی سخت تلاشی لی جائے گی٬ جبکہ دریا پر چلنے والی کشتی رانی کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جلوسوں اور اہم مقامات کو ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :