مندرہ٬ سالانہ مجلس عزا و علم و جلوس 14محرم اتوار کو منعقد ہ گی ٬ جلوس و علم و شبہہ سرکار برآمد پر ہو گا

منگل 11 اکتوبر 2016 17:20

مندرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)مندرہ میں سالانہ مجلس عزا و علم و جلوس حسب سابق 14محرم الحرام بتاریخ16اکتوبر بروزاتوار کو منعقد ہو رہی ہے پروگرام کا آغاز صبح 9بجے بر مکان راجہ لیاقت حسین(مرحوم ) کے گھر سے جلوس و علم و شبہہ سرکار برآمد پر ہو گا اور وہاں سے جلوس اپنے روایتی راستوں دیگر گھروں سے ہوتا ہوا دن 12بجے مندرہ مین بازار چوک میں پہنچے گا تو مجلس عزا برپا ہو گی بعد ازاں جلوس حویلی سابق ڈی ایس پی سید نذر حسین شاہ ہمدانی پہنچے گا جہاں پر مجلس عزا برپا ہو گی جسمیں ملک کے نامور علماء و ذاکر ین سجاد حسین شاہ آف شماری سیداں ٬ذاکرغلام جعفر طیار آف بھیرہ ٬ذاکر مشتاق حسین شاہ آف جھنگ ٬ذاکر منظور شاہ آف کوٹ ادھو اور علامہ شوال حیدر نقوی آف گجرانوالہ مومنین سے خطاب فرمائیں گے بعد ازاں علم سرکار وفا برآمد ہو گا اور جلوس وہاں سے مندرہ چوک کیری اسٹینڈ پہنچے گا تو عزاداران حسین زنجیر زنی کا ماتم کریں گے پھر وہاں سے جلوس اپنے مقراہ راستوں سے ہوتا ہوا شیخ برادران وہاںسے موہڑہ مندو پہنچے گا جہاں بر مکان سید ظہور حسین شاہ ٬ساجد نقوی ٬رمضان کوثر ٬ توحیدکوثر کے گھر وں سے علم برآمد ہوں گے پھر جلوس بر حویلی حکیم سید زمرد حسین شاہ (مرحوم ) کے گھر پہنچے گا وہاں سے علم برآمد ہو گا اور امام بارگاہ حیدریہ میں تمام جلوس اختتام پذیر ہو ں گے اور ماتم داری ہو گی اس تاریخی جلوس میں مندرہ ٬ جہلیاری ٬دولتالہ ٬دڈھوک کشمریاں ٬گوجرخان اور ملک کی نامور ماتمی سنگت حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

جلوس کے اختتام پر مومنین میں لنگر حسینی تقسیم کیا جائے گاجبکہ جلوس کی سیکورٹی کے لیے ڈی ایس پی ایاز عمرانی ٬ایس ایچ او مندرہ اشتیاق مسعود چیمہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دن بھر اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے ۔