سابق لیجنڈ کی بروقت مداخلت ٬ جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کو معاف کردیا

آفریدی نے میرا دل بہت دکھایا ہے لیکن میں ان کو بڑا ہونے کی حیثیت سے معاف کرتا ہوں٬ آئندہ ان کیخلاف کوئی بیان نہ دینے کا وعدہ کرتا ہوں ٬ جاوید میانداد

منگل اکتوبر 17:20

سابق لیجنڈ کی بروقت مداخلت ٬ جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کو معاف کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد اور مایہ نا آل رائونڈر شاہد آفری کے درمیان تنازمعہ میں عمران خان اور وسیم اکرم کی مداخلت کے بعد جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کو معاف کرتے ہوئے ان کیخلاف کسی بھی نوعیت کا بیان نہ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ جاوید میانداد نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے میرا دل بہت دکھایا ہے لیکن میں ان کو بڑا ہونے کی حیثیت سے معاف کرتا ہوں اور ان سے متعلق کہے گئے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میں نے یہ اقدام پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے جاوید میانداد سے متعلق کہا تھا کہ ان کا مسئلہ ہمیشہ پیسہ رہا ہے اور اب بھی ان کا مسئلہ پیسہ ہی ہے اس کے جواب میں جواب میانداد نے الزام لگایا تھا کہ شاہد آفریدی میچ فکس کئے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شروع ہونیوالی اس لفظی جنگ پر عمران خان نے بھی نوٹس لیا اور کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کیلئے بہت برا ہوا ہے جبکہ سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اسے برا شگون قرار دیا تھا دونوں سینئرز کھلاڑیوں نے اس جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے طور پر جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کو معاملے کی سنگینی کو سمجھایا جس کے بعد جاوید میانداد نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی سے متعلق اپنے الفاظ واپس لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ شاہد آفریدی نے میرا دل دکھایا ہے تاہم شاہد آفریدی کی طرف سے سیز فائر کا ابھی اعلان سامنے نہیں آیا کیونکہ انہوں نے جاوید میانداد کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کررکھا ہے کرکٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر یہ معاملہ آگے بڑھا تو ایک نیا پنڈورا بکس کھل جائے گا اور ممکن ہے کہ پھر بول سے باہر آنیوالا جن قابو ہی نہ آسکے ۔

متعلقہ عنوان :