خام تیل کے نرخوں میں کمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:32

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخ گر گئے۔ خام تیل کے نرخوں میںگرائوٹ اوپیک کے اس بیان کہا کہ تیل کی پیداوار آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے کہ بعد آئی ۔

(جاری ہے)

سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک کے مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ سی کروڈ کی ٹریڈنگ 35سینٹ کی کمی کے ساتھ 51.46 ڈالر فی بیرل اور یو ایس لائٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 42سینٹ کی کمی کے ساتھ 49.76ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔ ٹریڈرز کے مطابق اوپک کی طرف سے تیل کی پیداوار میں ستمبر میں اضافہ ہونے کے اعلان نے مارکیٹ کو دبائو میں لے لیاہے۔

متعلقہ عنوان :