خام تیل کی درآمد٬چین نے امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:43

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چین نے خام تیل کی درآمد میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چین اور سنگاپور سے جاری کسٹمز ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ماہ چین نے امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 18فیصد زیادہ 33.06ملن ٹن یا 8.04ملین بیرل یومیہ خام تیل درآمد کیا۔ امریکا ستمبر کے آخر تک 7.98ملین بیرل یومیہ خام تیل درآمد کرکے دوسرے نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ سال میں دوسری مرتبہ ہے کہ چین نے خام تیل کی درآمد میں امریکا کو پیچھے چھوڑا ہے ۔ جولائی میں بھی چین بازی لے گیا تھا جب خام تیل 42 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا ۔ چین نے خام تیل کوذخیرہ کرنے کیلئے نئے ذخائر بنانے کے بعد کام تیل کی خریداری میں تیزی لے کر آیاہے۔ چین نے سال کے پہلے نو ماہ جنوری تا ستمبر کے دوران گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 284ملین ٹن یا 7.55ملین بیرل یومیہ کے قریب بنتاہے۔ چین سے ریفائن کئے گئے تیل کی ستمبر میں برآمد میں 21.1فیصد سے 4.3ملین ٹن اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :