پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کو تیل اور گیس تلاش کرنیوالی کمپنیوں سے معاہدے کے تحت سماجی بہبود کی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ

جمعہ 14 اکتوبر 2016 18:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوئنیر سید نوید قمر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے حکام نے اجلاس کو تیل اور گیس تلاش کرنیوالی کمپنیوں سے معاہدے کے تحت سماجی بہبود کی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی ذیلی کمیٹی کو تیل اور گیس کی کمپنیوں کی تعداد ٬ سماجی بہبود کی ذمہ داریوں کے تحت مختص رقوم کی تفصیلات اور خرچ سے بھی آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ مختلف علاقو ں میں تیل اور گیس کے حوالے سے کام کرنیوالی کمپنیوں کوتعلیم صحت آبنوشی٬اور نکاسی آب کے منصوبو ں پر توجہ دینے کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں سے مشاورت بھی کرنی چاہئے تاکہ فنڈز کے استعمال کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔(ار)

متعلقہ عنوان :