عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:51

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 34سینٹ فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 50.14ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

برینٹ نارتھ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 0.8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 51.63ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔

متعلقہ عنوان :