پنجاب حکومت اورترکی کی وزرات صحت کے درمیان پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے تعاون پر اتفاق
ترکی کی وزارت صحت صوبہ پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات کیلئے تعاون فراہم کرے گی٬پنجاب میں عوام کو علاج معالجہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترکی کے ماڈل سے استفادہ کریں گے‘شہبازشریف پہلے مرحلے میں سپیشلائزڈ تربیت کیلئے نرسوں کو ترکی بھجوایا جائیگا٬دوسرے مرحلے میں بچیوں کو ترکی سے نرسنگ کا مکمل کورس کرایاجائیگا ترکی کیساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے تعاون بڑھاکرمریضوں کو وہ طبی سہولتیں فراہم کریں گے جو ان کا حق ہے ‘ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت چار گھنٹے طویل اجلاس٬ترکی کی وزارت صحت کے مشیر کی قیادت میں وفد کی شرکت شہبازشریف کا مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کا ویژن شاندار ہے٬پنجاب حکومت کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے بھر پور تعاون کریں گے‘ مشیر ترک وزارت صحتحسن کاگل
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:28
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پنجاب میں عوام کو علاج معالجہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترکی کے ماڈل سے استفادہ کریں گے۔
پنجاب حکومت نرسوں کو تربیت کیلئے ترکی بھجوائے گی۔پہلے مرحلے میں سپیشلائزڈ تربیت کیلئے نرسوں کو ترکی بھجوایا جائے گاجبکہ دوسرے مرحلے میں بچیوں کو ترکی سے نرسنگ کا مکمل کورس کرایاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ ترکی نے اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنایا ہے اور پنجاب حکومت بھی ترکی کی مہارت اورتجربے سے استفادہ کرتے ہوئے معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔ ترکی کیساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے تعاون بڑھاکرمریضوں کو وہ طبی سہولتیں فراہم کریں گے جو ان کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں۔ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں اصلاحات کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے تاہم شعبہ صحت کی بہتری کیلئے مطلوبہ نتائج اسی وقت حاصل ہوں گے جب مریض اس نظام سے حقیقی معنوں میں مستفید ہوگا۔ پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں مافیا کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے بعض خدمات کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے کے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں وہی کمپنیاں چلائیں گی جو یہ مشینیںفراہم کریں گی اور ان مشینوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی انہی کمپنیوں کی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس بہترین ڈاکٹرز٬نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف توموجود ہے تاہم مطلوبہ نتائج کے حصول میں عزم کیساتھ کام کرنے کی کمی آڑے آتی ہے۔انہوںنے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقدامات پر حقیقی معنوں میں عملدر آمد کیا جائے اور دل و جان سے دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے ۔ ترک وزارت صحت کے مشیر حسن کاگل نے پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے بھر پور تعاون کریں گے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کا مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کا ویژن شاندار ہے۔ترک وزارت صحت کے حکام نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو ترکی کے وزیرصحت طیب اکدغان کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ترکی کے قونصل جنرل سردارڈینز٬صوبائی وزراء ذکیہ شاہنواز٬عائشہ غوث پاشا٬مشیر صحت خواجہ سلمان٬ پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر٬خواجہ احمد حسان٬ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز٬متعلقہ سیکرٹریز اورطبی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.