وزیراعلیٰ پنجاب کا خانپور میں ٹریفک حادثے میں قیمتی ا نسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور اظہارافسوس

شہباز شریف کی زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت٬ انتظامیہ سے رپورٹ طلب٬ تحقیقات کا حکم

پیر 17 اکتوبر 2016 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں دریچہ پھاٹک کے قریب ٹریفک کے افسوسناک حادثے میں قیمتی ا نسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ افسوسناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کا مکمل خیال رکھا جائے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور افسوسناک حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔