ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار گھمن اور ظہیر عباس کی ملاقات٬ سپورٹس منصوبوں پر تبادلہ خیال

پنجاب حکومت سپورٹس کی ترقی اور فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے٬ گراس روٹ لیول پر سپورٹس کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں ٬ذوالفقار گھمن سپورٹس بورڈ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں جدید کرکٹ گرائونڈز قائم کررہا ہے٬ظہیر عباس

پیر 17 اکتوبر 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں سپورٹس کے منصوبوں اور گرائونڈز کی تعمیر کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا٬ ملاقات میںصوبہ میں سپورٹس کے فروغ اور ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا٬ ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سپورٹس کی ترقی اور فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے٬ کھلاڑیوں کی بہبود کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ سپورٹس پر توجہ مرکوز کرسکیں٬ نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد سپورٹس کی جانب راغب ہو رہی ہے اور سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو بہترین اور جدید سہولتیں فراہم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے تربیت اور کوچز کی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ صوبہ بھر میں سپورٹس کی سہولتیں گراس روٹ لیول پر فراہم کررہے ہیں جس کی وجہ سے گرائونڈز آباد ہوگئے ہیں۔لیجنڈ کرکٹر اور ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں جدید کرکٹ گرائونڈز قائم کررہا ہے جس سے کرکٹ کے کھلاڑیوں کی نئی کھیپ سامنے آئے گی ملک میں کرکٹ کو فروغ ملے گا اور عالمی سطح کے کھلاڑی تیار ہوں گے٬ انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔