وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اظہر علی کی ٹرپل سنچری اوریاسر شاہ کی شاندار بائولنگ سے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح حاصل کی‘شہبازشریف

منگل 18 اکتوبر 2016 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ اظہر علی کی ٹرپل سنچری اوریاسر شاہ کی شاندار بائولنگ کے باعث پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ شاندار ٹرپل سنچری بناکر اظہر علی نے بہترین اننگزکھیلی ہے اور یاسر شاہ اپنی سپن باؤلنگ کا جادوچلاکر وکٹوں کی تیزترین سنچری کرنیوالے ایشین بائولربنے ہیں۔وزیراعلیٰ نے شاندار کارکردگی پربلے باز اظہر علی اورباولر یاسر شاہ کو مبارکباددی ہے اورکہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہر شعبے میں ویسٹ انڈیز کو آئوٹ کلاس کرکے کامیابی حاصل کی ہے ۔ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ ٹیسٹ میچوں میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔