وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے معروف چینی کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوایو کی ملاقات

بدھ 19 اکتوبر 2016 19:13

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوایو(Mr. Goa Yu) نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چینی کمپنی کے چیئرمین گوا یو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی منصوبوں کیلئے چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں٬پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے جبکہ وفاق اورپنجاب حکومت اپنے وسائل سے صوبے میںتین گیس پاور پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس پاور پراجیکٹس مکمل ہونے سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور قومی نوعیت کے ان اہم منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی واقع ہوگی اور بجلی بھی سستی ملے گی۔ چینی کمپنی کے اعلیٰ حکام٬ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات٬ چیئرمین قائداعظم سولر پارک چوہدری عارف سعید اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔