خواجہ ناظم الدین کی برسی ۱ٓج منائی جائیگی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:14

فیصل آباد۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان کے دوسرے گور نر جنرل و وزیر اعظم اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما خواجہ ناظم الدین کی برسی ۱ٓج ہفتہ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ٬ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ٬ نظریہ پاکستان فائونڈیشن سمیت مختلف سرکاری ٬ غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومتوں ٬ ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ٬ کانفرنسز ٬ سیمینارز ٬ مذاکروں ٬ مباحثوں وغیرہ کا انعقاد کیا جائیگا ۔مرحوم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :