Live Updates

بجلی کے بل دیکھ کر عوام ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں: مد یحہ و قا ص

کالا باغ ڈیم پر سیاست کرنے والے ن لیگ نے الیکشن2008ء میں کالا باغ ڈیم کو اپنے منشور سے نکال دیا جو انتہائی افسوسناک ہے٬ رہنما تحریک انصاف

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مد یحہ و قا ص نے کہا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 7ہزار میگا واٹ پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورعوام کی پریشان دونوں بڑھتی جارہی ہیں عوام کو نہ دن میں چین ہے نہ رات میں آرام ۔ انہوںنے وفاقی حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایران سے بجلی کی خریداری کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ بجلی صنعتکار اور عوام استعمال کرنے کی مزید سکت نہیں رکھتے۔

بجلی اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ بجلی کے بل دیکھ کر عوام ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بڑے آبی ذخائر اور کالا باغ ڈیم نہ بنائے گئے تو یہ ملکی کی بدقسمتی ہوگی ٬لوڈ شیڈنگ کے مستقل خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ٬کالا باغ ڈیم بنائے بغیر سستی بجلی حاصل نہیں ہوگیا انہوں نے کہاکہ توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے کالا باغ ڈیم ہی اکسیر نسخہ ہے کالا باغ ڈیم سیاست کی نذر ہونے سے ہر برس560ارب کا نقصان ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر سیاست کرنے والے ن لیگ نے الیکشن2008ء میں کالا باغ ڈیم کو اپنے منشور سے نکال دیا جو انتہائی افسوسناک ہے توانائی بحران آبی ذخائر تعمیر نہ کرنے کی وجہ سے گھمبیر ہوا٬حکمران اب دبے دبے لفظوں میں کالا باغ ڈیم کی حمایت میں بیان دے رہے ہیں یہ پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے ٬کالا باغ ڈیم آج شروع ہو تو 4سال میں مکمل ہوجائے گا ڈیڑھ روپے فی یونٹ والی 4ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی تھرمل بجلی پر انحصار کم نہ کیا تو یہ بدبختی ہوگی اور عوام مہنگی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہونگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات