Live Updates

عابد شیر علی نے دور آمریت میں کلثوم نواز کو گھر کے باہر دیکھ کر دروازے بند کرلئے تھے٬ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے عابد شیر علی کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ میں چھپنے کا طعنہ دینے والے عابد شیر علی نے دور آمریت میں کلثوم نواز کو گھر کے باہر دیکھ کر اپنے دروازے بند کرلئے تھے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ عابد شیر علی کی پرورش ہی لوٹ مار اور کرپشن کے مال پر ہوئی ہے۔

فیصل آباد میں عابد شیر علی کے والد کے لوٹ مار کے قصے زبان زد عام ہیں۔

(جاری ہے)

وراثت میں کرپشن پانے والے عابد شیر علی سے معقولیت کی توقع ممکن نہیں۔ قبرستانوں پر قبضے کرکے جائیدادیں بنانے والا سفاک خاندان سیاسی طور پر نواز شریف کے ساتھ ہی جچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پارکس کے لئے مختص اراضی پر ہاتھ صاف کرنے والا بے شرم ٹبر بدزبانی اور گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا ۔آج یہ شخص وزارت پانی بجلی میں بیٹھ کر عوام کی جیبیں کاٹنے میں مصروف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت ہوتی تو عابد شیر علی جیل میں چکی پیس رہے ہوتے ۔مشرف دور میں جب نواز شریف کو اٹھا کر باہرپھینکا گیا اسوقت یہ کاغذی سورما گھر کی الماری میں چھپا ہوا تھا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات