حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کی بجائے ملک ،عوام اور قومی سلامتی کو ترجیح دیں ‘روزگار،اسامیوں کو فروخت کرنے کی بجائے اہل وپڑھے لکھے نوجوانوں کومیرٹ کی بنیاد پر دیں ‘بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار وتعلیم کے مواقع نہ ہونے کے برابرہیں

جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی بات چیت لله

پیر نومبر 22:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کی بجائے ملک ،عوام اور قومی سلامتی کو ترجیح دیں ۔روزگار،اسامیوں کو فروخت کرنے کے بجائے اہل وپڑھے لکھے نوجوانوں کومیرٹ کی بنیاد پر دیں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار وتعلیم کے مواقع نہ ہونے کے برابرہیں ‘بے روزگاری عام ہونے کی وجہ نوکری اہل وپڑھے لکھے کو دینے کے بجائے اب برائے فروخت ہیں جس کی وجہ سے اہل وپڑھے لکھے نوجوانوں کی بے روزگاری ،احساس محرومی میں بدترین اضافہ ہواہے ۔

بلوچستان کے عوام کو ترقی تو نہیں دی جارہی الٹادہشت گردی کے واقعات روکھنے کے بجائے یہاں کے معصوم عوام کی جان ومال سے کھیلا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے ایک کروڑآبادی بنیادی انسانی ضروریا ت کو ترس رہے ہیں حکمران کرپشن وکمیشن میں مصروف عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی طرف سے ترقی اور خوشحالی کے چرچے عام ہیں مگر عوام روزگار، بجلی وگیس ، غربت ، مہنگائی ، پینے کا صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں عوام کو ملک میں تبدیلی لانے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے باکردار باصلاحیت قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں اوردہشتگردی کے خاتمے کے زبانی دعوے کئے جارہے ہیں لیکن عملاًً دہشتگردی کا ناسور دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

بلوچستان میں ہر پندرہ دن کے اندار دہشت گردی کا بڑاواقعہ رونما ہوجاتاہے حکمران صرف مذمتی بیانات تک محدودہیں ۔ سی پیک منصوبے کی وجہ سے دہشت گرد وں نے بلوچستان کو ٹارگٹ کر رکھا ہے ۔ ملک میں جاری دہشتگردی کے پیچھے ہمارا ازلی دشمن بھارت کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے وہ ملک کو غیر مستحکم کرنے اور سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے دہشتگردی کی کاروائیاں کروارہا ہے دوسری جانب ہمارے حکمران خالی خولی بیانات وبے عمل اعلانات پر گزارہ کر رہے ہیں اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان اس ملک کا مقدر ہے ،جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :