گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی 15رکنی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین روانہ

پیر 14 نومبر 2016 22:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی گذشتہ رات سرکاری دورے پر 15رکنی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان کے بیرون ملک دورے کے دوران اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی 14تا 23نومبر 2016ء قائم مقام گورنر بلوچستان کے فرائض انجام دیں گی۔ واضح رہے کہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی خاتون بحیثیت قائم مقام گورنر کے عہدے پر فرائض انجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :