بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بدانتظامی کی روک تھام اور بدعنوان عناصر کے خلاف مہم کا آغاز
پیر 14 نومبر 2016 22:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بدعنوانی عناصر نہ صرف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کیلئے بدنامی کا باعث ہیں بلکہ ان کی وجہ سے قومی خزانہ کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وصولیوں کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بدعنوانی اور نااہل فیلڈ سٹاف کے خلاف کارروائی ہو گی اور ملک کے کونے کونے میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیکرٹری پانی و بجلی کی ہدایت پر شروع کی جانے والی موجودہ مہم کے دوران وزارت پانی و بجلی کے افسران نے پیسکو اور سیپکو کے علاقوں کا دورہ کیا اور معائنہ کے دوران بے ضابطگیاں سامنے آنے پر ملازمین کو معطل کرنے، ملازمت سے برخاست کرنے اور انہیں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرنے جیسے احکامات جاری کئے۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے سیپکو میں موبائل میٹر ریڈنگ کی ناقص کارکردگی، واجبات کی کم وصولی اور بڑے پیمانے پر لائن لاسز پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری یونس ڈھاگہ نے 16 اہلکاروں کو وارننگ جاری کی ہے اور ایک اہلکار کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے جبکہ ایک کو معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری پانی و بجلی اور پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (پیپکو) کے منیجنگ ڈائریکٹر نے انضباطی کارروائی کرتے ہوئے پیسکو 21 اہلکاروں کو معطل اور 34 کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ مہم کے دوران پیسکو کے سب ڈویژنز ایبٹ سٹی ون، ایبٹ آباد شملہ، حویلیاں، لورا چوک، ایبٹ آباد سٹی، جناح آباد، نواں شیر، خاکی اور گڑھی حبیب الله میں جعلی میٹر ریڈنگ کے 9 کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور، مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا
-
اے این ایف کی انسداد منشیات کارروائیاں ، 60 کلوگرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیض آباد دھرنا لاہور سے شروع ہوا ،تمام ایجنسیوں کی متفقہ رائے تھی لاہور میں روکا تو ہلاکتیں ہونگی‘ رانا ثنا اللہ
-
فیصل آباد، تا جر کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کر د یا گیا، پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ملزما ن کی تلا ش شروع کر دی
-
پاکستان کے تیسرے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں امن وامان کی صورتحال خراب ہو گئی
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.