Live Updates

اردوبولنے والے ڈکٹیٹرپرویزمشرف کواپنا سربراہ تسلیم نہیں کرینگے۔سینیٹرمشاہداللہ

اگرایم کیوایم نے پرویزمشرف کوسربراہ بنایا تو فاروق ستاربھی فارغ ہوجائینگے،پی ٹی آئی کے پاس پاناما لیکس پرکوئی ثبوت نہیں،سپریم کورٹ میں کتاب کوبطورثبوت پیش کرنا سبکی سے بچنے کی کوشش ہے۔مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 22:02

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ پاناما لیکس ایشوپرتحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے،سپریم کورٹ میں کتاب کوبطورثبوت پیش کرنا سبکی سے بچنے کی کوشش ہے،اردوبولنے والے کسی بھی صورت ڈکٹیٹرپرویزمشرف کو اپنا سربراہ تسلیم نہیں کرینگے،اگرایسا ہواتوفاروق ستاربھی فارغ ہوجائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ”اردوپوائنٹ ڈاٹ کام “سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام عزائم ملک کی ترقی کیخلاف ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی اورخوشحالی آرہی ہے۔ملک میں دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے پرویزمشرف کے ساتھ اتحادہواتو ناکام ہوجائیگا۔انہوں نے کراچی پریس کلب کے سامنے ”متحدہ قومی جرگہ پاکستان“کے بینرزپربات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اردوبولنے والے کسی بھی صورت ڈکٹیٹرپرویزمشرف کو اپنا سربراہ تسلیم نہیں کرینگے۔اگر ایسا ہواتو فاروق ستاربھی ایم کیوایم سے فارغ ہوجائینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات