صوبائی محکمہ سماجی بہبود خصوصی و غیر رسمی تعلیم کا اعلامیہ

پیر 14 نومبر 2016 22:54

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) صوبائی محکمہ سماجی بہبود خصوصی و غیر رسمی تعلیم کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے محمد عظیم ، عنایت اللہ، دین محمد مری، شاہینہ سلطانہ، فرغانہ روبی، دلبر خان، سعیدہ منان، رفعت اعوان، راحیلہ برلاس، عرفان احمد، لیاقت علی، محمد اکرام، عبدالمنان رند، گل محمد، عبدالرحیم ، مہ جبین، فیض اللہ ،عبدالله حیدر اور فیض محمد سوشل ویلفیئر آفیسران ( بی پی ایس17-) کو 29ستمبر2016سے ڈپٹی ڈائریکٹر ( بی پی ایس18-) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ۔صوبائی محکمہ سماجی بہبود خصوصی و غیر رسمی تعلیم کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے جمعہ خان درانی سینئر اسپیشل ایجوکیشن ٹیچر(پی بی ایس17-) بلوچستان ڈس ایبلڈ پرنسز کمپلیکس فار اسپیشل ایجوکیشن کو 29ستمبر2016سے وائس پرنسپل /ڈپٹی ڈائریکٹر ( بی پی ایس18-) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :