چین ، مختلف ٹریفک حادثات میں 17افراد ہلاک،37زخمی

حادثات ایکسپریس وے پر56گاڑیوں میں تصادم کے باعث پیش آئے

منگل 22 نومبر 2016 13:23

تائی یوان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) چین کے شمالی صوبے شانزی میں بیجنگ کنمنگ ایکسپریس وے پر گاڑیوں کے تصادم میں 17افراد ہلاک اور37زخمی ہو گئے ، یہ حادثہ گذشتہ روز صبح کے روز برفباری اور بارش کے باعث پیش آیا جس کے دوران 56گاڑیاں خراب موسم کے باعث پھسل کر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک اور37زخمی ہو گئے ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان میں سے بیشتر کو مرہم پٹی کے بعد فار غ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کے مطابق پولیس آگ بجھانے والا عملہ ، ڈاکٹر اور سرکاری افسران نے موقعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی شرو ع کر دی ، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :