اسلام آباد ٹریفک پولیس کرپشن فری ادارہ ہے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہیں،ایس ایس پی ملک مطلوب احمد

منگل 22 نومبر 2016 17:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے اسلام آباد ٹریفک پولیس ایک کرپشن فری ادارہ ہے جو کہ عوام دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میںدن رات کوشاں ہے۔آئی ٹی پی سافٹ پولیسنگ پر یقین رکھتی ہے اور فرینڈلی کلچر کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے حبکو پاور کمپنی میں روڈ سیفٹی ورک شاپ کے انعقاد کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے حبکو پاور کمپنی اسلام آباد میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 50سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی شرکاء کوون ویلنگ کے نقصانات، پیدل چلنے کے اصول اور پیدل چلنے والوں کے حقوق ،سڑک استعمال کرنے والوں کی اقسام، روڈ کراسنگ اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،ورکشاپ کے اختتام پر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ آئی ٹی پی ایک کرپشن فری ادارہ ہے جو کہ عوام دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میںدن رات کوشاں ہے،آئی ٹی پی سافٹ پولیسنگ پر یقین رکھتی ہے اور فرینڈلی کلچر کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ،اس موقع پرآئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4کی اسٹیشن ڈائریکٹر میڈم عائشہ جمیل ،ایجوکیشن ونگ کے انچارج سب انسپکٹر رانا اشتیاق ،حبکو کے سی ای او سید حسنین حیدر،سی ایف او فیاض احمد،ریذیڈنٹ مینجر حبکو انعام الرحمن بھی موجود تھے،سی ای او سید حسنین حیدرنے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی ٹی پی کے افسران مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت خدمت گزاری سے سرانجام دیتے ہیں انھوں نے آئی ٹی پی کے ایجوکیشن ونگ کی ان کاوشوں کی تعریف کی کہ وہ عوام کو روڈ پر اور مختلف مقامات پر جا کر انھیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں تقریب کے اختتام پر آئی ٹی پی کی طرف سے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدنے حبکوکے سی ای او سید حسنین حیدرکو شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :