پنجاب بھر میں 614 ٹریفک حادثات میں11ا فراد جاں بحق،700زخمی ہوئے

منگل 22 نومبر 2016 18:13

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز614ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں512افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جب177افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران11افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 294 ڈرائیور21کم عمرڈرائیور،309مسافراور97پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :