ٹریفک حادثہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت جا ںبحق

منگل 22 نومبر 2016 19:45

راجن پور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) انڈس ہائی وے روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت مہار غلام عباس جا ںبحق جبکہ دو ساتھی ملازمین زخمی ہو گئے،زخمیوں کو روجھان خلیفہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجن پور عبدالرحمن عاصم نے بتایا کہ حادثہ تحصیل روجھان انڈس ہائی وے روڈ پرموڑ کاٹتے ہوئے گاڑی درخت میں جالگنے کے باعث ہوا، جس کے نتیجہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر موقع پر ہی جا ںبحق جبکہ دوملازمین زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :