سیالکوٹ،ٹریفک حادثات میں3 افرادجاںبحق،متعدد زخمی

منگل 22 نومبر 2016 20:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) گزشتہ روز وزیرآباد روڈ پر نولہ موڑ کے پاس تیز رفتار کارنمبریLEE4315 موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرتے ہوئے آگے جانے والی بجری سے بھری ٹرالی سے ٹکرا نے کے نتیجے میں بری طرح تباہ ہو گئی کار میں سوار5افراد شدیدزخمی ہوگئے،اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122کی 3ایمبولینسز،1ریسکیو وہیکل،1سپیشل ریکوری وہیکل4منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،3شدید زخمیوں 20سالہ حمزہ ولد عامر سکنہ گوہد پور ،20سالہ حمزہ ولد سرفراز سکنہ گوہد پور اور20سالہ اویس ولد ریاض کو دو ایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جبکہ کار میں پھنسی ہوئیں 30سالہ صداقت ولداعظم اور 20سالہ رضوان ولدجمیل کی نعشوں کو کار کی باڈی کاٹ کر باہرنکال کر علامہ اقبال سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس تمام آپریشن کی نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد بھی موقع پر موجود تھے۔حمزہ ولد عامر بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علامہ اقبال سول ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

جبکہ اویس کو لاہور ریفر کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔حمزہ سرفراز (ڈرائیور)کے مطابق یہ تمام دوست باربی کیو پارٹی کرنے کے بعداگوکی سے واپس گوہد پور سیالکوٹ جارہے تھے کہ موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرتے ہوئے حادثہ پیش آگیا۔ دیگر حادثات میں ایمن آباد روڈ لدھڑ چوک کے پاس پک اپ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں60سالہ اعظم،سمبڑیال روڈ ماجرہ سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل اور بائیسائیکل کے تصادم میں30سالہ لقمان اور50سالہ اقبال،بھاگووال روڈ کشنے والی اسٹاپ کے پاس رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 26 سالہ نوبل مسیح،20سالہ سنی مسیح اور17سالہ فیاض شدید زخمی ہو گئے۔

معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے گئی جبکہ زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :