کوہاٹ، ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

منگل 22 نومبر 2016 21:34

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) کوہاٹ ہنگو روڈ اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ہنگو روڈ پر علی زئی چوک میں ہنگو سے کوہاٹ آنے والی تیز رفتار فلائنگ کوچ نمبر پشاور EH-1862ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک پار کرنے والی مقامی خواتین مسماةناہید بیگم اور مسماة فرہاد سلطان کو ٹکر مار گئی جسکے نتیجے میں دو نوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کوہاٹ لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔

حادثے کے بعد فلائنگ کوچ ڈرائیور گاڑی بھگا کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیاجبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی استرزئی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی ایف آئی آر فلائنگ کوچ کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج کرکے انکی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

ادھر چیچنہ افغان پناہ گزین کیمپ میں رہائش پزیر دو افغان باشندے نور ولی خان ولد فتح خان اور اسکا بھتیجا عریف خان ولد موسیٰ خان موٹر سائیکل پر کوہاٹ شہر آتے ہوئے کوہاٹ انڈس ہائی وے پر سور گل چوک کے قریب پہنچے تو اس اثناء میں عقب سے آنے والی تیز رفتار ہینو ٹرک ان پر چڑھ دوڑی جسکے نتیجے میں دونوں چچابھتیجا شدید زخمی ہوگئے جو بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گئے ۔

حادثے کے نتیجے میں انکا موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جسے پولیس تھانہ جرما نے تحویل میں لے لیا ہے اور ھادثے کا مقدمہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف درج کرتے ہوئے تلاش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :