وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم نواز شریف کو کراچی ایئر پورٹ سے رخصت کیا

ائیر پورٹ سے واپسی پر شاہراہ فیصل پر ٹریفک بند کرنے سے روکدیا،وزیراعلیٰ کی گاڑی ٹریفک میں پھنسی رہی

منگل 22 نومبر 2016 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو کراچی ایئر پورٹ سے رخصت کیا ۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے ائیر پورٹ سے واپس آتے ہوئے شاہراہ فیصل پر ٹریفک بند کرنے سے روک دیا اور وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی واپس آتے ہوئے ٹریفک میں پھنسی رہی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتے ہیں بلکہ انکی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی آمدورفت کے موقعہ پر شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔