اسلا م آباد، ٹریفک حادثات کے دوران 2نوجوان شدید زخمی

منگل 22 نومبر 2016 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کے دوران 2نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ تھانہ آبپارہ پولیس کو الیاس حسین نے بتایا کہ اس کا بیٹا موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ گاڑی نمبر ET-441نے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ آئی نائن پولیس کو عاقب جاوید نے بتایا کہ دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ گاڑی نمبر DJ-885نے ٹکر ماری جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور دوست زخمی ہو گیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :