سیالکوٹ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ،متعدد افراد زخمی

منگل 22 نومبر 2016 23:39

سیالکوٹ ۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد روڈ نول موڑ کے قریب تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بجری سے بھری ٹرالی سے ٹکرا نے کے نتیجے میں بری طرح تباہ ہو گئی اور اس میں سوار5افراد شدیدزخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122کی 3ایمبولینسز،1ریسکیو وہیکل،1سپیشل ریکوری وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،3شدید زخمیوں 20سالہ حمزہ سکنہ گوہد پور ،20سالہ حمزہ ولد سرفراز سکنہ گوہد پور اور20سالہ اویس کو دو ایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ کار میں پھنسا 30سالہ صداقت اور 20سالہ رضوان کی نعشوں کو کار کی باڈی کاٹ کر نکال کر گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حمزہ ولد عامر بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیاجبکہ اویس کو لاہور ریفر کردیا گیاجہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ڈرائیور حمزہ سرفرازکے مطابق یہ تمام دوست باربی کیو پارٹی اٹینڈکرنے کے بعداگوکی سے گوہد پور جارہے تھے کہ موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرتے ہوئے حادثہ پیش آگیا، دیگر حادثات میں ایمن آباد روڈ لدھڑ چوک کے قریب پک اپ اور موٹر سائیکل کے تصادم مین60سالہ اعظم،سمبڑیال روڈ ماجرہ سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور سائیکل کے تصادم میں30سالہ لقمان اور50سالہ اقبال،بھاگووال روڈ کشنے والی سٹاپ کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 26 سالہ نوبل مسیح،20سالہ سنی مسیح اور17سالہ فیاض شدید زخمی ہو گئے۔

معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے گئی جبکہ زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :