ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی : آسٹریلوی پولیس نے کرکٹرز کو جرمانہ کر دیا

بدھ 23 نومبر 2016 13:12

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) آسٹریلوی پولیس نے سابق کرکٹر شین وارن ، کیون پیٹرسن اور مائیکل سلیٹر کو جرمانہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے جرم میں آسٹریلوی ٹیم کے سابق کرکٹر شین وارن ، انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن اور مائیکل سلیٹر کو تین تین سو ڈالر جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تسمانیہ پولیس نے جرمانہ1کرکٹرکی سوشل میڈیاپرلائیووڈیودیکھنے کے بعدکیا۔شین وارن،پیٹرسین اورسلیٹرکامینٹری کے بعدسٹیڈیم سے ہوٹل جارہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے جرم پر روکا اور پھر ٹریفک قوانین کے مطابق جرمانہ کر دیا۔یاد رہے اس سے قبل پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جا چکا ہے جس کے بعد انہوں نے ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی بھی کی تھی

متعلقہ عنوان :