چین میں دھند کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 17 افراد ہلاک

حادثے کے بعد مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ،50زخمی اسپتال منتقل،امدادی کارروائیاں جاری

بدھ 23 نومبر 2016 13:53

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) شمال مشرقی چین میں دھند اور پھسلن کے باعث 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا،دوسری جانب ہائی وے سے متاثرہ گاڑیوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے جس کے باعث ایک روز گزرنے کے بعد بھی مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبے شن ڑی میں بیجنگ کن منگ ہائی وے پر دھند اور پھسلن کے باعث 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔

ریسکیوٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔دوسری جانب ہائی وے سے متاثرہ گاڑیوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے جس کے باعث ایک روز گزرنے کے بعد بھی مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہے۔

متعلقہ عنوان :