نیویارک میںشدید برفانی طوفان ، سڑکوں، چوراہوں اور عمارتوں نے سفید چادر اوڑھ لی،مزیدبرفباری کی پیش گوئی

طوفان کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ،پھسلن کے باعثسکول بس الٹنے سے 9 طالب علموں سمیت 11 افرادزخمی خراب موسم کے پیش نظرڈرائیورز کو احتیاط برتنے کی ہدایت ، اکثر علاقوں میں تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر

بدھ 23 نومبر 2016 14:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) امریکی ریاست نیویارک میں شدید برفانی طوفان کے بعد سڑکوں، چوراہوں اور عمارتوں نے سفید چادر اوڑھ لی ، حکام نے خراب موسم کے پیش نظرڈرائیورز کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیویارک کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد ہر طرف برف ہی برف پھیل گئی ہے، برفانی طوفان کے باعث اکثر علاقوں میں تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں۔

محکمہ موسمیات نے ڈرائیورز کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے مزیدبرفباری کی پیش گوئی کی ہے۔طوفان کے باعث ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، میراتھون کے علاقے میں برفباری کے بعد پھسلن کے باعث اسکول بس الٹ گئی، حادثے میں نو طالب علموں سمیت گیارہ افرادزخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

امریکا کی مختلف ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، شمالی ریاستوں میں برفباری جاری ہے ۔

جس سے درج حرارت میں کمی آگئی ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے، چین کے شمالی علاقوں میں برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا، شدید برفباری کے باعث چین کے متاثرہ علاقوں میں ہائی ویز بند کردئیے گئے اور سڑک سے برف ہٹائی جارہی ہے۔برطانیہ میں اینگس طوفان نے تباہی مچادی، تیز ہواں کے ساتھ بارش سے مواصلاتی نظام متاثر ہوگیا ہے جبکہ برطانیہ میں تیز بارشوں سے برسٹل شہر کے متعدد حصے زیرآب آگئے، سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔

متعلقہ عنوان :