ٹریفک وارڈن انچارج کی کارروائی ،متعدد گاڑیوں کے چالان اور جرمانہ

جمعرات 24 نومبر 2016 21:11

گوجر خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ٹریفک وارڈن انچارج سہیل احمد وارڈن جواد مرزا اور دیگر عملہ کے ہمراہ سکھو روڈ پرغیر قانونی سوزوکی اور رکشہ اسٹینڈ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے بھاری جرمانہ کئے انہوں نے رکشہ ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ٹیپ ریکارڈر اور پریشر ہارن بھی اتارنے کیلئے جلد آپریشن شروع کیا جائے گا سکھو روڈ کے تاجروں نے ٹریفک وارڈن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :