بلاول بھٹو کی برطانوی سیکریٹری خارجہ بورس جانسن سے ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی امور کے ساتھ باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال

جمعرات 24 نومبر 2016 23:04

بلاول بھٹو کی  برطانوی سیکریٹری خارجہ بورس جانسن سے  ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کی شام کو برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ بورس جانسن سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں میں علاقائی اور بین الاقوامی امور کے ساتھ باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات جو برطانوی ہائی کمشنرکی رہائش گاہ پر ہوئی شیڈیول کے مطابق 15منٹ تھی لیکن ایک گھنٹہ سے زائد تک جاری رہی۔ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر، سابق وزراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر شیری رحمان بھی شریک تھے۔ بعد ازاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :