سعودی عرب کے شہر جازان میں موسلادھار بارش،بجلی منقطع ،ٹریفک روانی شدید متاثر

جمعہ 25 نومبر 2016 13:19

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) سعودی عرب کے شہر جازان میں موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،وادی لیث میں سیلابی ریلے کے خطرے کے باعث رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق جازان ہائی وے پر بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، محکمہ شہری دفاع کے مطابق بارش کی وجہ سے طریق الساحل عارضی طور پر بند کردیا۔طائف میں سیلابی ریلا وادی کی طرف بڑھ رہاہے، وادی لیث میں بھی سیلابی ریلے کے خطرہ ہے جس کی وجہ سے رہائشیوں کواحتیاط کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ۔