ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، روکنے پر اے این پی رہنماء محمد گل نے ٹریفک پولیس اہلکار پر اسلحہ تان لیا، پولیس نے گرفتار کرلیا

جمعہ 25 نومبر 2016 16:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) لوئردیر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر روکنے پر اے این پی کے رہنماء محمد گل نے ٹریفک پولیس اہلکار پر اسلحہ تان لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوئردیر شہید چوک میں اے این پی رہنماء محمد گل نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی ، روکنے پر سیاسی رہنماء نے ٹریفک پولیس اہلکار پر اسلحہ تان لیا ۔ٹریفک اہلکار کی شکایت پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے محمد گل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی ۔ اہلکاروں کے روکنے پر ملزم نے مشتعل ہو کر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف پستول نکال لی۔