دبئی :حادثات سے بچنے کے لیے دبئی کی مصروف ترین سڑکوں پر پیدل چلنے والوں کیلئے سپیڈ بریکر اور ٹریفک سگنلز کی ضرورت۔

جمعہ 25 نومبر 2016 16:38

دبئی :حادثات سے بچنے کے لیے دبئی کی مصروف ترین سڑکوں پر پیدل چلنے والوں ..

دبئی ۔ (اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،25نومبر، 2016) دبئی میں پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات اور حادثات کی شرح میں آئے روز اضافے کے پیش نظر مصروف ترین شاہراؤں پر ٹریفک سگنلز کے ساتھ ساتھ سپیڈ بریکرز بنانے کی حالیہ تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں اکثرو بیشتر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے حادثات کی شرح میں بہت زیادہ حد تک کمی واقع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک شہری نے التعاون گول چکر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس گول چکر پر لوگوں کو سڑک عبور کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اس لیے یہاں پیدل چلنے والوں کے لیے زیبرا کراسنگ، او رفتار کم کرنے کے لیے سپیڈ بریکرز کی ضرورت ہے۔تاہم اس سلسلے میں ایک شہری نے سپیڈ راڈار کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اس سے گاڑی کی رفتار کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ اور حد رفتار سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ حادثات کی شرح میں کمی واقع ہو سکے اور شہری اطمینان سے سڑک کو عبور کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :