پاک فوج ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مسلح افواج نے وقت کے ساتھ ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کیا،پاک فوج کا حصہ ہونے پر مجھے فخر ہے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کا اپنے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب

جمعہ 25 نومبر 2016 17:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مسلح افواج نے وقت کے ساتھ ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کیا،پاک فوج کا حصہ ہونے پر مجھے فخر ہے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمودکے اعزاز میں یہاں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں خصوصی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

پاک فوج میں 41سال اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد جنرل راشد محمود (آج) ہفتہ کواپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان سمیت تینوں مسلح افواج کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنر ل راشد محمود نے کہا کہ پاک فوج کا حصہ ہونے پر مجھے فخر ہے، مسلح افواج نے وقت کے ساتھ ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کیا ، پاک فوج ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہاپاک فوج نے درپیش تمام چیلنجز سے بلند عزم سے نمٹا، قومی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور اہلیت پر مکمل اعتماد ہے، اسٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا اعلی پیشہ وارانہ معیار قابل ستائش ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راشد محمود نے مسلح افواج کے مورال کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :