پنجاب بھر میں 626 ٹریفک حادثات میں05ا فراد جاں بحق،714زخمی ہوئے

جمعہ 25 نومبر 2016 18:12

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز 626 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں494افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جب215افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 288 ڈرائیور21کم عمرڈرائیور،325مسافراور101پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :