ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات ، خطرات اور دباؤمیں کمی کیلئے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت اہم اجلاس

جمعہ 25 نومبر 2016 19:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے درپیش ٹریفک کے حادثات کے خطرات سے بچائو اور ٹریفک دبائو کی کمی کے لئے مختلف اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس نے ان چار روٹس کا جائزہ لیا جن پر ملک کی معا شی سر گرمیوں کے تقاضوں کے پیش نظرہیوی ٹریفک کو گذرنے کی اجازت ہے۔

اجلاس نے ان چار روٹس میں شامل سن سیٹ بلیوارڈ خیابان رومی روٹ پر ٹریفک دشواریوں کے پیش نظر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کر نے پر اتفاق کیا ہے ۔فیصلہ کیا گیا کہ سن سیٹ بلیوارڈ خیابان رومی سے گذرنے والے ہیوی ٹریفک کو کے پی ٹی، آئی سی آئی برج سے براستہ ماری پور، گلبائی ، شیر شاہ ، ناردرن بائی پاس سپر ہائی وے ، لنک روڈ، نیشنل ہائی وے منزل پیٹرول پمپ، یو نس چورنگی، دائودچورنگی جانے کی اجازت ہو گی ۔

(جاری ہے)

دیگر تین روٹس جن پر دن بھر 24گھنٹے ہیوی ٹریفک کو گذرنے کی اجازت رہے گی ان میں روٹ نمبر ایک سپر ہائی سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، روٹ نمبر2نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی براستہ منزل پیٹرول پمپ، یونس چورنگی ، دائو د چورنگی ،روٹ نمبر 3،ناردرن بائی پاس ہائی ، پراچہ چوک، اسٹیٹ ایوینیو، سیمینس چورنگی، گلبائی ماری پور، جناح برج شامل ہیںاجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر کر نے اورٹریفک دبائو کو کم کر نے کے لئے اقدامات کر نے کی ہدایا ت جاری کی ہیں۔

انھوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنائے شہر کی مصرف شاہراہوں پر عائد کر نے کے فیصلہ پر مکمل عملدرآمد کرے اس بات کو یقینی بنائے کہ ٹریفک قوانین پر شہر میں مؤ ثر طور پر عملدرآمد کیا جا ئے تاکہ شہر میں ٹریفک کے حادثات کی کوششوں کو کم کر نے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی حکومت کی کوششیں بارآور ہوں ۔

وزیر اعلی سندھ کی ہدایت کی روشنی میں اجلاس نے شہر میں ہیو ی ٹریفک کی وجہ سے پیدا ہونے والی دشواریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈی آئی جی ٹریفک کراچی آصف اعجاز شیخ نے اجلا س کو ہیوی ٹریفک کی موجو دہ صورتحال سے آگاہ کیا۔شہر میں ایک لاکھ سے زائد مختلف ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت ہے جن میں بائیس وہیلرز، دس وہیلرز، چھ وہیلرز ، آئل ٹینکرز، واٹر ٹینکرز اور ڈمپرز شامل ہیں۔

اجلاس کو بتا یا گیا کہ شہر میں دن کے اوقات میں ہیو ی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے ہیوی ٹریفک کو رات ساڑھے گیار ہ بجے رات سے صبح چھ بجے درمیان شہر کی مصروف علاقوں میں آمدورفت کی اجاز ت نہیں ہے۔ تاہم ان کے لئے ملک کی معا شی سر گرمیوں کے تقاضوں کے پیش نظر انھیں چار مخصوص روٹس کئے گئے ہیں۔کمشنر کراچی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ شہر میں ایک لاکھ سے زائد مختلف ہیوی ٹریفک کی آمد ورفت کو مقررہ اوقات کا پابند اور ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ ہیوی ٹریفک کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل اور ٹریفک جام کی صورت حال پر قابو پایا جاسکے ۔

انہوں نے شہر میں ٹریفک مینجمنٹ اور ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ اس میں مزید بہتری لائی جائے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ، ایڈیشنل کمشنر ۔1 اسلم کھوسو، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ایس ایس پیز ٹریفک، ڈائریکٹر منصوبہ بندی و ترقیات کمشنر کراچی آفس سید محمد شکیب، سیکریٹری پی ٹی اے غضنفر علی قادری ،سیکریٹری آرٹی اے منشاد علی شاہانی اور ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :