کوئٹہ شہر کو لندن وپیرس بنانے والے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے‘ بلوچستان کا دل کوئٹہ مسائلستان بناہوا ہے ‘شہر کے اہم چوکوں چوراہوںپر ٹریفک گھنٹوں بلاک رہنے سے لوگوں کا قیمتی وقت اور وسائل ضائع ہو رہے ہیں ‘جس سے عوام منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں

جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم کا بیان

جمعہ 25 نومبر 2016 20:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر کو لندن وپیرس بنانے والے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بلوچستان کا دل کوئٹہ مسائلستان بناہوا ہے شہر کے اہم چوکوں چوراہوںپر ٹریفک گھنٹوں بلاک رہنے سے لوگوں کا قیمتی وقت اور وسائل ضائع ہو رہے ہیں جس سے عوام منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں ۔

صفائی ،برساتی نالوں کی ناقص صورتحال نے عوام کو پریشان کر رکھاہے۔شہریوں کیلئے سیکورٹی،صحت وتعلیم کی سہولتیں نہ ہونے کے برابرہیں ۔کوئٹہ وگردونواح میں مختلف قبائل کی اراضی پر قبضہ ،قبائلی جھگڑوں کا سبب بن رہا ہے ۔ ملازمین کو ہڑتال پرمجبور کرنا اور ملازمین کا ایمانداری سے کام نہ کرنا ظلم ہے ،انہوں نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے کرپشن کا خاتمہ اور لوکل گورنمنٹ کو اختیارووسائل کی فراہمی ازحد ضروری ہے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے وارڈن اپنے چالان کے اہداف کو پورا کرنے پر لگے ہوتے ہیں ، اسکول ، کالجز میں چھٹی کے موقع پر ٹریفک کے نظام کو منظم و مربوط کرنے کے لیے کوئی خاص منصوبہ بندی نظرنہیں آتی بلکہ بے ہنگم ٹریفک کا طوفان اور متعلقہ اشاروں پر ایک آدھ وارڈن بے حسی کی تصویر بنا ٹریفک کو کنڑول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتا ہے جس کی بنا پر اکثر حادثات کا پیش آنا بھی معمول بن چکاہے۔

(جاری ہے)

انہوں ان مسائل کے حل کے لیے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری تدارک کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت تک ملک میں مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں جب تک ملک میں اسلام کا سنہری نظام قائم نہیں ہوگا اور ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہی پنہا ں ہے۔