نیشنل بینک کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین کی پابندی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے بارے واک کل سی ویو پر منعقد ہو گی

جمعہ 25 نومبر 2016 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) نیشنل بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین کی پابندی اور اس کی اہمیت کو شہریوں میں اجاگر کرنے کے حوالے سے واک (کل) بروز اتوار سی ویو پر منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

واک نیشنل بینک کے صدر سید اقبال اشرف، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر قیادت صبح 10 بجے میکڈونلڈ سی ویو سے شروع ہو کر نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر اختتام پذیر ہو گی۔ واک میں ٹریفک پولیس کراچی کے افسران اور عام شہری شرکت کریں گے۔#

متعلقہ عنوان :