چین آسٹریلیا میں 65 اعلیٰ میٹرو ٹرینیں تیا رکرے گا ،منصوبے پر 1.5 ارب امریکی ڈالر لاگت آے گی

منصوبہ 2026 میں مکمل ہو گا ،ٹیسٹنگ سروس 2018 میں شروع ہو جائے گی ، چینی کمپنی ٹرینوں کے ڈیزائن کیلئے میلبورن میں علاقائی دفتر قائم کرے گی آسٹریلوی تاریخ کا بڑا منصوبہ ہے ،جس کم از کم 1100 افراد کو روز گار کے مواقع ملیں گے ۔منصوبے کے منیجنگ ڈائریکٹر بنیامین ہان

اتوار 27 نومبر 2016 14:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) آسٹریلوی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ، چین آسٹریلیا میں 65 اعلیٰ میٹرو ٹرینیں تیا رکرے گا ،منصوبے پر تقریبا 1.5 ارب امریکی ڈالر لاگت آے گی ، منصوبہ 2026 تک مکمل ہو گا ،ٹیسٹنگ سروس 2018 میں شروع ہو جائے گی ، چینی کمپنی ٹرینوں کے ڈیزئن کے لیے میلبورن میں علاقائی دفتر قائم کرے گی ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی ریل مینوفیکچرنگ کمپنیCRRC آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 65 اعلی صلاحیت میٹرو ٹرینوں کی تعمیر کرے گی جس کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

منصوبے پر تقریبا 1.5 ارب امریکی ڈالر لاگت آے گی ۔ منصوبے میں وکٹورین ، ریل کنسورشیم، CRRC چونگ چھن ریلوے اورای ڈی آئی ڈونرگروپ بھی شامل ہے اس منصوبے میں CRRC کا حصہ 45فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق چینی کمپنی ٹرینوں کے ڈیزائن کے لیے میلبورن میں نیا علاقائی صدر دفتر قائم کرے گی ۔پہلی ٹرین 2019 کے وسط تک مکمل ہو جائے گی لیکن منصوبے کی ٹیسٹنگ سروس نومبر 2018 میں شروع ہو جائے گی اور تمام 65 میٹرو ٹرینیں 2026 میں تیار ہو جائیں گی ۔منصوبے کے منیجنگ ڈائریکٹر بنیامین ہان کے مطابق یہ منصوبہ آسٹریلوی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہی. تمام نئی ٹرینیں 60 فیصد سے زیادہ مقامی مواد کے ساتھ، وکٹوریہ میں تعمیر کی جائیں گی اس منصوبے سے کم از کم 1100 افراد کو روز گار کے مواقع ملیں گے ۔

متعلقہ عنوان :