لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں صارفین کو زرعی میٹرز حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں صارفین کو زرعی میٹرز حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ۔ کئی کئی ماہ گزرنے کے باوجود کسان میٹرز حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے جس کی وجہ سے فصلوں پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ذرائع کے مطابق ملک میں کام کرنے والی ڈسکوز میںسے لیسکو کی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن حالیہ حالیہ کچھ عرصہ کے دوران لیسکو میں بجلی چوری کی وجہ سے لائن لاسز کے مسائل بڑھنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو نئے میٹرز کے حصول میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

زرائع کا کہنا ہے کہ کسانوں کو میٹرز مہیا نہ کرنے کی بڑی وجہ کسان اتحاد کونسل ہے کیونکہ ڈسکو میں کسان اتحاد کونسل کی وجہ سے ڈسکو کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں اور انتظامیہ کسان اتحاد کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کسان اتحاد کونسل والے فی میٹر ایک ہزار روپے جمع کرواتے ہیں اور اگر ان سے بل کے وصولی کے لئے کوئی سختی کی جائے تو وہ لیسکو اہلکاروں پر تشدد سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے کستان اتحاد کونسل ایک مضبوط گروپ ہے اور اتحاد کے پیچھے اعلی حکام بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق لیسکو کے علاوہ دیگر ڈسکوز کی بھی یہی حالت ہے اور صارفین میٹرز کے حصول کے لئے کئی کئی مارہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے اور صارفین کو دفاتر کے کئی کئی چکر بھی لگانے پڑتے ہیں ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :